Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث پھر ملتوی

بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی کر دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ آج چھٹی پر ہیں ، اس حوالے سے تمام بڑے ملزمان کو جج کی چھٹی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ کا چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم ابھی عدالت نہیں پہنچا۔

جج کی چھٹی کے باعث عدالت کے باہر سے پولیس کی نفری بھی واپس بھیج دی گئی جبکہ عدالت پیش ہونے والے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی گئی۔

آج کی سماعت پر دو اہم گواہان مجسٹریٹ مجتبیٰ اور سب انسپکٹر ریاض کو پانچویں بار طلب کیا گیا تھا۔ مذکورہ کیس گزشتہ دو ماہ سے التواء کا شکار ہے اور اب تک 119 گواہان میں سے صرف 25 کے بیانات ریکارڈ ہو سکے ہیں۔

Related posts

سعودی ولی عہد سے کینیڈین وزیراعظم کا رابطہ ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ، آسٹریلیا ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن پر آ گیا

Mobeera Fatima

قومی کرکٹرز پر اہلخانہ کو باہر لے جانے پر پابندی اور اخراجات کی تفصیل طلب کرنے کی درخواست

Mobeera Fatima

Leave a Comment