Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکومت کا غیر قانونی غیر ملکیوں کو کرائے پر گھر یا نوکری دینے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

حکومت نے غیر قانونی غیر ملکیوں کو کرائے پر گھر ، ہوٹل دکان یا نوکری دینے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں  وزیر مملکت طلال چودھری کا کہنا تھا کہ غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی واپسی کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی ، افغان شہریوں کو باوقار انداز میں واپس بھیجا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج سے کوئی غیر قانونی مقیم شخص کو کرائے پر گھر دے گا تو وہ بھی ذمہ دار ہو گا ۔ غیر قانونی مقیم  شخص کو نوکری یا کرائے پر دکان دینے والے کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ کسی ہوٹل میں کمرہ دینے والا بھی ذمہ دار ہو گا ۔ چاروں صوبوں کے آئی جیز کو ذمہ دار افراد کے خلاف  کارروائی کا کہہ دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ہتیھاروں پر بی بی سی کی رپورٹ پاکستانی موقف کی تائید کرتی ہے۔

Related posts

تین دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 50 روپے کی کمی

Mobeera Fatima

60 روزہ جنگ بندی کے دوران مستقل جنگ بندی کےلیے بات چیت کریں گے، اسرائیلی وزیراعظم

Mobeera Fatima

ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دورِ اقتدار تنازعات سے بھرپور رہا

Mobeera Fatima

Leave a Comment