Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

افغان طالبان نے امریکی فوج کے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگردوں کو فروخت کر دیئے ، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 5 لاکھ ہتھیار گم ہوئے، گم ہونے والے امریکی ہتھیار بیچ دیے گئے یا دہشتگرد گروپوں کو اسمگل کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی گیا،القاعدہ سے وابستہ تنظیموں کو افغانستان میں امریکی ہتھیاروں تک رسائی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کو بتایا کہ فوجی ساز و سامان میں سے کم از کم نصف کا حساب نہیں دے سکتے۔

سلامتی کونسل کی کمیٹی کے اہلکار کا کہنا ہے افغانستان میں پانچ لاکھ کے قریب فوجی ساز و سامان کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبان نے 2021 میں تقریباً 10 لاکھ ہتھیاراور فوجی ساز و سامان قبضے میں لیے تھے۔ طالبان نے مقامی کمانڈروں کو امریکی ہتھیاروں کا 20 فیصد رکھنے کا حکم دیا۔

Related posts

ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

Mobeera Fatima

ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا، وزیر داخلہ سندھ

Mobeera Fatima

کراچی کے تمام نادرا مراکز میں یونین کونسلز کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment