Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان سے ملاقات کیلئے تحریری حکمنامہ جاری کرنیکی استدعا مسترد

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکمنامہ جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت کی۔

اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافکس اور وائس میچنگ ٹیسٹ ہونا باقی ہے، جسمانی ریمانڈ صرف 2 ٹیسٹ کے لیے درکار ہے، بانی پی ٹی آئی نے تعاون نہیں کیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت میں ایسی بات نہ کریں، ذوالفقار نقوی  نے کہا کہ میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر  نے مؤقف اپنایا کہ میرے موکل پر 300 سے زائد کیسز ہیں، غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لینے کیلئے سپریم کورٹ خصوصی ہدایات جاری کرے، سپریم کورٹ کی خصوصی ہدایات ہوں تو میری ملاقات ہو جائے گی۔

Related posts

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ خوراک ختم کر دیا

Mobeera Fatima

شریکِ حیات پر تشدد کی طرف مائل کرنیوالے 7 عوامل

Mobeera Fatima

تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس 23 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment