Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان نے 2024ء میں سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کئے

پاکستان نے 2024ء میں سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کئے۔

گزشتہ سال پاکستان نے دنیا میں سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کئے، اس بات کا انکشاف برطانوی توانائی تھنک ٹینک ایمبر نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔

برطانوی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی جانب سے 2024 میں درآمد کیے گئے سولر پینلز کی مجموعی پیدا کردہ بجلی کو جمع کیا جائے تو 17 گیگا واٹ بجلی بنتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سولر پینلز کی درآمدات کا ملک میں بجلی کی طلب سے موازنہ کیا جائے تو یہ متبادل توانائی موجودہ بجلی کا نصف بنتی ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا کہ سولر پینلز کی غیر معمولی درآمدات کے پیچھے نہ کوئی حکومتی منصوبہ تھا اورنہ ہی کوئی بڑی سرمایہ کاری بلکہ مہنگی بجلی سے تنگ صارفین نے ذاتی حیثیت میں سولر پینلز کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

Related posts

سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

Mobeera Fatima

عمران خان پر حملے میں ملوث 3 ملزمان پر فرد جرم عائد

admin

سی ڈی اے نے اپنی تاریخ میں پہلی بار 52 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو حاصل کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment