اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق مالی سال 2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ٹیکس پالیسی اور شعبہ توانائی میں اصلاحات سے معاشی استحکام بہتر ہوا ہے۔ اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافے اور مستحکم غیر ملکی زرمبادلہ مارکیٹ سے ترقی کا امکان ہے۔ مالی سال 2025 میں اوسط افراط زر نمایاں طور پر کم ہو کر 6.0 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔