Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی و کارکنان کے خلاف 9 مئی احتجاج و دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔ اور عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔

وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے کیس آگے بڑھ نہیں سکتا۔ کارکنان دور دراز کے علاقوں سے آتے ہیں۔ دور سے آنے والے کارکنان کو حاضری سے استنی دیا جائے۔

Related posts

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

پاکستان کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی مل گئی

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی حسینہ واجد کو وطن واپس آنے کی پیشکش

Mobeera Fatima

Leave a Comment