Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

صوابی ، رکشہ نہر میں گر گیا ، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

 صوابی میں رکشہ نہر میں گرنے کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 افراد زندگی کی باز ہار گئے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو اویس بابر کے مطابق صوابی میں باکر کے مقام پر گُوہاٹی نہر میں تیز رفتار رکشہ  گر گیا جس میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد ڈوب گئے۔
ریسکیو آفیسر کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے 14 افراد میں سے 8 کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ 5 افراد کی نعشیں نکالی لی گئی ہیں،ایک خاتون کی نعش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں ، رکشہ اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا۔

Related posts

راولپنڈی میں مسلسل بارش،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ کردیا گیا

Mobeera Fatima

اسٹریلیا میں کرکٹ کو بطور مضمون پڑھانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کیسے چین سے بیٹھیں، وزیراعظم

admin

Leave a Comment