Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

نئے الیکشن کمشنر پنجاب نے چارج سنبھال لیا

نئے تعینات ہونے والے شریف اللہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔

دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے افسران و اسٹاف نے صوبائی الیکشن کمشنر کا استقبال کیا اور انہیں تمام تر دفتری امور کی احسن طریقے سے انجام دہی میں بطور ٹیم اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ شریف اللہ اس سے پہلے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں دیگر اہم پوسٹوں پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

دوسری طرف صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نےعہدے کا چارج سنبھال لیا، جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شبرعباس بخاری نے ان کا استقبال کیا، نئے تعینات الیکشن کمشنر نے دفتر کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔

Related posts

چیمپیئنز ٹرافی، شعیب اختر نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں بارے پیشگوئی کر دی

Mobeera Fatima

قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل ، آج شام 6 بجے منعقد ہو گا

Mobeera Fatima

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment