Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا، رات کو شمالی بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مغربی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا، دوپہر کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مر ی، گلیات اور گرد و نوا ح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

بلوچستان میں شام کے وقت تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، رات کو ژوب، موسیٰ خیل، کوئٹہ، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

رات میں وزیرستان، بنوں، کرم، ہنگو، خیبر اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں شام کومطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

یمنی زیدی کو شہرت دینے والا ڈرامہ میرے ہاتھ میں آ کر نکل گیا، حبا علی

Mobeera Fatima

Leave a Comment