Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کر لی

 نیوزی نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 293 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا، چھ رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری عبداللہ شفیق صرف ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، سات کے اسکور پر بابر اعظم بھی ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اسکور جب نو رنز پر پہنچا تو امام ابحق بھی تین رنز بنا کر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، 31 کے مجموعی اسکور پر سلمان علی آغا بھی نو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

32 کے اسکور پر پاکستان کی پانچویں وکٹ محمد رضوان کی گری وہ بھی صرف پانچ رنز بنا سکے۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ 65 کے اسکور پر گری، طیب طاہر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کا مجموعی اسکور 72 پر پہنچا تو پاکستان کی ساتویں وکٹ محمد وسیم کی گری وہ ایک رنز بنا سکے۔ پاکستان کا اسکور جب 93 رنز پر پہنچا تو حارث رئوف سر پر گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، کنکشن قانون کے تحت نسیم شاہ حارث رؤف کی جگہ بیٹنگ کے لیے آئے۔

Related posts

موجودہ کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

Mobeera Fatima

سعودی عرب میں شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ہے

Mobeera Fatima

احسن اقبال نے فچ ریٹنگ کی رپورٹ مسترد کردی

Mobeera Fatima

Leave a Comment