Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی ہے۔

ہائیڈرالوجی ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ بجلی کے پیداواری یونٹس بھی بند ہو گئے ہیں، ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر ہونے سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں مزید کمی آ گئی ہے۔

تربیلا بجلی گھر کے17 یونٹس میں سے 12 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں، صرف 05 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جن سے چار سو 55 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن کو فراہم ہو رہی ہے۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 17 ہزار 03 سو کیوسک جبکہ پانی کا اخراج بھی 17300 کیوسک ہے، تربیلا ڈیم کا واٹر لیول بدستور ڈیڈ لیول 1402فٹ پر ہے۔

Related posts

سندھ بھرمیں میٹرک امتحانات کی تاریخ تبدیل کردی گئی

Mobeera Fatima

شبھمن گل نے ڈبل سنچری اسکور کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے

Mobeera Fatima

متعدد غیر ملکی ائیر لائنز نے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کر دیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment