Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ہمیشہ اداکاری کرتی رہوں گی، زیبا بختیار

سینئراداکارہ زیبا بختیار نے کہا کہ یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ہمیشہ اداکاری کرتی رہوں گی۔

ایک انٹرویو میں سینئر اداکارہ زیبا بختیارنے اپنے شوبز کیرئیر، ماضی کی شادیوں، بیٹے کی پرورش اور صحت کے چیلنجز کے بارے میں گفتگو کی۔

بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے زیبا بختیار نے انکشاف کیا کہ جب میں کام کرنے کے لیے بھارت گئی تو پاکستانی میڈیا اور صحافیوں نے میرے خلاف پروپیگنڈا کیا۔

دوران انٹرویو پہلی بار انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی پہلی بالی وڈ فلم ” حنا ” کی ریلیز کے بعد ذیابیطس کی تشخیص ہوئی تھی، میرے خاندان میں کسی کو بھی ذیابیطس نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ ہیروئنزکی شادی نہیں ہوتی اور نہ ہی ان کے بچے ہوتے ہیں، وہ صرف اس وقت تک ہیروئن ہوتی ہیں جب تک وہ غیر شادی شدہ ہوں۔

Related posts

اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

انٹرنیشنل لیگ میں فخر زمان کی شاندار بیٹنگ، ٹیم کو فتح دلا دی

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر بھی سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment