Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس 30 مارچ بروز اتوار کو طلب کر لئے گئے ہیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی میں منعقد ہو گا، جہاں شوال کا چاند دیکھنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے شہادتیں وصول کی جائیں گی۔

اجلاس میں مذہبی اسکالرز، ماہرین موسمیات اور دیگر شرکت کریں گے ، چاند نظر آنے یا نہ آنے کی صورت میں پاکستان میں عید الفطر منانے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس 28 فروری کو پشاور میں ہوا تھا۔

Related posts

ڈسپلن کی خلاف ورزی ، ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بائولر الزاری جوزف 2 میچوں کیلئے معطل

Mobeera Fatima

سعودی ائیر لائن بروقت کارکردگی کے لحاظ سے عالمی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئی

Mobeera Fatima

امن کیلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، امریکہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment