Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ہارورڈ یونیورسٹی کا 2 لاکھ ڈالر سے کم آمدن والے خاندانوں کے طلبہ کیلئے فیس معاف کرنیکا اعلان

امریکا کی سب سے بڑی یونیورسٹی  ہارورڈ نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے طلبہ کے لیے ٹیوشن فیس معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ سالانہ 2 لاکھ ڈالر سے کم آمدان والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ سے ٹیوشن فیس نہیں لی جائے گی۔

یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ ڈالر سے کم آمدان والے خاندانوں سے وابستہ طلبہ کے لیے رہائش اور ہیلتھ انشورنس سمیت دیگر اخراجات جامعہ برداشت کرے گی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کا یہ اقدام متوسط آمدنی والے خاندانوں کے لیے تعلیم کو سستا اور قابل رسائی بنانا ہے ،یونیورسٹی کی یہ پالیسی 2025ء سے 2026ء کے تعلیمی سال میں شروع ہو گی۔

Related posts

ہم پرامن پڑوسی چاہتے ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان

Mobeera Fatima

سانحہ نو مئی ، ملزمان پر19 اپریل کو فرد جرم عائد ہو گی

Mobeera Fatima

بمباری سے 63 فلسطینی شہید ، اسرائیل کا گولان کی پہاڑیوں پر یہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment