Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے آدھے گھنٹے میں غزہ پر 35 حملے ، 308 فلسطینی شہید

جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں آدھے گھنٹے کے دوران 35 فضائی حملے کرتے ہوئے 308 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

فلسطین کی سول ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ غزہ میں صحری کے وقت کئے جانے والے حملوں میں سیکڑوں شہری زخمی بھی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے دیرالبلاح میں 3 گھروں کو نشانہ بنایا ، خان یونس اور رفح میں بھی حملے کیے گئے۔ شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

19 جنوری کو حماس کے ساتھ جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے یہ سب سے بڑے حملے کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی سے بار بار انکار اور دی گئی تمام تجاویز کو مسترد کرنے کے بعداسرائیلی فوج کوغزہ میں حماس کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

Related posts

سلامتی کونسل کا ایران پرحملوں کی مذمت نہ کرنا افسوسناک، ایرانی مندوب

Mobeera Fatima

تاثر ہے ، ججز ڈرانے کیلئے مارشل لاء کی باتیں ہو رہی ہیں ، ریٹائرڈ جج سیاسی کیسز نہ سنیں ، فواد چوہدری

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ ، 22 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment