Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

شاہینوں کی پھر دھلائی ، نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی جیت لیا

میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیدی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دیا جسے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 14 ویں اوور کے پہلی گیند پر پورا کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 22 گیندوں پر 45 اور فن ایلن نے 16 گیندوں پر 38 رنز کی اننگ کھیلی ، نیوزی لینڈ کی اننگ میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

پاکستان کی طرف سے کپتان سلمان آغا نے 46 جبکہ شاداب خان 26 اور شاہین آفریدی نے 21 رنز بنائے۔ دیگر بیٹر ایک بار پھر ناکام ہوئے۔

پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں پاکستان دوسرا میچ 15 اوورز پر مشتمل تھا ، بارش کے باعث میچ کے 5 اوورز کم کئے گئے ، خیال رہے کہ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریزمیں میزبان ٹیم کوایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Related posts

جنوبی اضلاع کی سڑکوں کی صورتحال، انڈس ہائی وے پر سیکیورٹی تک نہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لیکر شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے ، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

پاک آسٹریلیا پہلا ٹی 20، میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment