Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

مہنگائی کی شرح 0.22 فیصد مزید بڑھ گئی، ادارہ شماریات

ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 0.22 فیصد مزید بڑھ گئی۔

رمضان کے بابرکت مہینے میں بھی اشیاء کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ تھم نہ سکا، وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی کی شرح 0.22 فیصد مزید بڑھ گئی۔

مسلسل پندرہویں ہفتے بھی چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا قیمت مزید 9 روپے26 پیسے بڑھ گئی۔ ایک ہفتے میں 12 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 15 اشیاء سستی ہوئیں، 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک ایک ہفتے میں ٹماٹر 21 روپے37 پیسے، برائلر مرغی 30 روپے 64 پیسے اور بیف 6 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا، کیلے کی قیمت میں 12 روپے 18 پیسے فی درجن اضافہ ہوا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت بھی 46 روپے19 پیسے مزید بڑھ گئی۔

ایک ہفتے میں پیازکی فی کلو قیمت میں 13 روپے 97 پیسے، آلو کی قیمت میں 5روپے 16 پیسے فی کلو اور لہسن کی قیمت 35 روپے63 پیسے فی کلو کم ہوئی، دال چنا 6 روپے، دال ماش 2 روپے 28 پیسے فی کلو سستی ہوئی، جبکہ انڈے، دال مسور، چاول، خوردنی تیل اور گھی بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 19 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

Mobeera Fatima

سی ایس ایس 2026، امتحانات کے شیڈول کا اعلان

Mobeera Fatima

امریکا نے یوکرین کی فوجی امداد روک دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment