Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

راولپنڈی، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 4 ہزار لیٹر پانی ملا دودھ تلف

راولپنڈی، فوڈاتھارٹی کی کارروائی،4 ہزار 200 لیٹر پانی ملا دودھ تلف کردیا گیا۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق جی ٹی روڈ، روات اور ٹی چوک پر ناکے لگا کر دودھ چیک کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دودھ بردارگاڑیوں کو 2لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے، 20 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 1لاکھ 6 ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی نے رواں ہفتہ میں ناقص دودھ کیخلاف تیسری بڑی کارروائی کی، دودھ بردار گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے، سحری اور افطاری میں اسپیشل ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں کمی

Mobeera Fatima

صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ، اہم ملاقات طے

Mobeera Fatima

دبئی لیکس، جن پیسوں سے جائیدادیں خریدیں وہ کہاں سے کمایا، شبر زیدی

admin

Leave a Comment