Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ٹرمپ کا روس کے تیل، گیس اور بینکنگ سیکٹرپر پابندیاں سخت کرنیکا منصوبہ

ٹرمپ انتظامیہ کا روس کے تیل، گیس اور بینکنگ سیکٹر پر پابندیاں سخت کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

امریکی ٹی وی نےدعویٰ کیا ہے کہ امریکی ادائیگی نظام تک رسائی بند کردی جائے گی، امریکی محکمہ خزانہ نے بائیڈن انتظامیہ کی روس کو دی گئی 60 روز کی رعایت ختم کردی ہے۔

امریکی ٹی وی کا کہنا تھا کہ روسی بینک بڑے توانائی سودوں کے لیے امریکی ادائیگی نظام سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکی پابندیوں سے دیگر ممالک کے لیے روس کا تیل خریدنا مشکل ہو جائے گا، ان اقدامات کا مقصد روس کو30 روز کی جنگ بندی کوقبول کرنے کیلئے مجبورکرنا ہے۔

Related posts

ملک بند ہونے سے ایک دن کا جی ڈی پی نقصان 300 ارب ہے، مفتاح اسماعیل

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ، ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس کا فیصلہ محفوظ

Mobeera Fatima

محرم الحرام ، کراچی میں بی آر ٹی اور پیپلز بس سروس معطل

Mobeera Fatima

Leave a Comment