Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں شام کے وقت تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ خیبر پختونخوا ، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال ، دیر، سوات ، کوہستان اور شانگلہ میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ بارشوں کا سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بالائی وادی نیلم شیخ بیلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ نیلم بند ہو گئی ہے۔

Related posts

عالیہ حمزہ تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر مقرر

Mobeera Fatima

ایک دن کی بارش نے نئی دہلی میں 101 سال کا ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment