Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی تنظیمیں تحلیل ، ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کو ہٹا دیا گیا

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل کرتے ہوئے عہدیداروں کو ہٹا دیا گیا۔

صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تنظیمیں تحلیل کی گئی ہیں، جس کا مقصد حکومت اور پارٹی عہدے الگ کرنا ہے۔

صوبائی صدر جنید اکبر نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کے عہدے فوری ختم کر دیئے ،عمران خان کی ہدایات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت میں ذمہ داریاں انجام دینے والوں کو پارٹی عہدہ نہیں دیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق تمام کارکنان و عہدیداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ حکومت اور پارٹی تنظیم میں بیک وقت عہدے نہ رکھیں ، عہدوں پر نئی تقرریوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Related posts

سیلاب کی تباہ کاریاں ، 4 ہزار بستیاں ڈوب گئیں ، 35 لاکھ افراد متاثر ، نقل مکانی جاری

Mobeera Fatima

علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اور تجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا ، شہباز شریف

Mobeera Fatima

مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ ، میانوالی میں موبائل ، انٹرنیٹ سروس بند ، رینجرز تعینات

Mobeera Fatima

Leave a Comment