Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار ہے ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 107 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 463 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا ، اسٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 76 کروڑ 86 لاکھ 60 ہزار 167 روپے مالیت کے 29 کروڑ 8 لاکھ 32 ہزار 594 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ہو گئی ہے جس سے ڈالر 279 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

200 یونٹس استعمال کرنیوالے گھریلو بجلی صارفین فکسڈ چارجز سے مستثنیٰ

Mobeera Fatima

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں 23ہزار 456 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں، تفصیلات سینٹ میں پیش

Mobeera Fatima

سیلاب سے نقصانات پر افسوس ، پنجاب حکومت سے بھرپور تعاون کرینگے ، علی امین گنڈاپور

Mobeera Fatima

Leave a Comment