Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سندھ بھرمیں میٹرک امتحانات کی تاریخ تبدیل کردی گئی

کراچی،حیدرآباد ،سکھر سمیت سندھ بھرمیں میٹرک امتحانات کی تاریخ رمضان المبارک کی وجہ سے تبدیل کردی گئی ہے۔

نویں دسویں جماعت کے امتحانات 7 اپریل سے منعقد ہوں گے جو 25 اپریل تک جاری رہیں گے،پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ کو ہوں گے،فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے امتحانات کا آغاز 28 اپریل سے ہوگا۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت نے بھی رمضان المبارک کے پیش نظر میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے تھے۔

صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ترجمان پشاور تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات ماہ رمضان کے بعد لیے جائیں گے،امتحانات ملتوی کرنے کا مقصد رمضان کے دوران طلباء کو سہولت دینا ہے۔

Related posts

سرکاری اسکیم کے تحت حج پر جانیوالوں سے رقم تین اقساط میں لینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

عابد شیر علی کو ووٹ کی رازداری پامال کرنے پر نوٹس جاری کر دیا گیا

Mobeera Fatima

پاکستان پر الزامات کے بجائے بھارت دہشتگردی کی سرپرستی ختم کرے، ترجمان دفتر خارجہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment