Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے 5 روپے کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فی لٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 60 پیسے کمی کی تجویز ہے۔ منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی ہوئی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 83.40 ڈالر سے کم ہو کر 78.35 ڈالر فی بیرل ہو گئیں۔

Related posts

امریکی سینیٹر کوری بُکر نے مسلسل 24 گھنٹوں سے زائد تقریر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Mobeera Fatima

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کل سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

admin

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی

Mobeera Fatima

Leave a Comment