Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا، شہریار آفریدی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی انہوں نے شیر افضل مروت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں۔ اور پارٹی نے جہاں بلایا شیر افضل مروت وہاں پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کے لیے بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات ہوئی انہوں نے شیر افضل مروت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ قانون کی بالادستی کے لیے ہم سب نے ایک ہونا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے شیر افضل مروت کے حوالے سے کل پوچھا تو انہیں بھی کچھ پتہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے شیر افضل مروت کے معاملہ کا پتہ کریں گے۔

Related posts

شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا

Mobeera Fatima

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا 7 ارب ڈالر کا بیل آئوٹ پیکیج تاخیر کا شکار

Mobeera Fatima

پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment