Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بانی پی ٹی آئی کان کے کچے ، وفاداری کا بدلہ یوں لیا جائیگا تو کوئی آگے نہیں آگے گا ، شیر افضل مروت

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پارٹی سے نکالے جانے پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے شیر افضل نے کہا ہے کہ میں روزانہ کی ٹرولنگ سے بیمار ہو گیا ہوں، پارٹی ڈسپلن کی وجہ سے سازشیوں کو جواب نہیں دے سکا، مجھے اپنی پارٹی کے لوگوں نے بار بار بدنام کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کان کے کچے ہیں ، لوگوں کی باتوں پر یقین کر لیتے ہیں وفاداری کا بدلہ یوں لیا جائے گا تو بانی تحریک انصاف کے لیے کوئی آگے نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک خاتون سازشی نے بھی میرے خلاف سازش رچائی ہے، میرے پاس بہت سی ان کہی کہانیاں ہیں۔

Related posts

صاحبزادہ حامد رضا اور حافظ نعیم کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے ایجنڈا میں پاکستان کا نام شامل

Mobeera Fatima

اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس ، علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment