Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کوئٹہ، زیارت، چاغی، نوشکی اور ژوب میں بارش و برفباری کی توقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان،کرم اور وزیرستان میں برفباری کی توقع ہے، گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ آج آزادکشمیر میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل بروز اتوار گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، شمال/مغربی بلوچستان، کشمیر، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

Related posts

بھارت کا رویہ امن نہیں ، دشمنی والا ہے ، دھونس ، دھمکیوں سے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا ، پاکستان

Mobeera Fatima

میٹرکس پاکستان کا خیرپختونخوا میں یوتھ سمٹ کا کامیاب انعقاد

Mobeera Fatima

کمائی میں برکت کا تعلق حلال و حرام سے ہے، نادیہ خان

Mobeera Fatima

Leave a Comment