Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ ، ملک بھر میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ برقرار ہے، ملک بھر میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، گلگت بلتستان میں موسم سرد رہنے اور آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

Related posts

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی انٹراپارٹی انتخابات نظرثانی کی درخواست خارج کر دی

Mobeera Fatima

کوہاٹ،4 پولیو ورکرز کیخلاف بچوں کو قطرے نہ پلانے پر مقدمہ درج

Mobeera Fatima

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کیلئے کمی کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment