Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، بالائی خیبر پختونحوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں سرد ی کی شدت برقرار ہے۔ چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں بارش و برفباری ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اکیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ہو گیاہے اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، شہر میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 241 ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

سائبر کرائمز میں خوفناک اضافہ ، 5 سال کے دوران 18 لاکھ خواتین نشانہ بن گئیں

Mobeera Fatima

مجھے کیوں نکالا ؟ شیر افضل مروت کے سوال پر قومی اسمبلی میں قہقہے

Mobeera Fatima

محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 رنز مکمل کر لئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment