Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم یوتھ لون پروگرام ، بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو قرض دینے کا فیصلہ

حکومت نے وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ قرض بیرون ملک ملازمت کے متلاشی افراد کی تربیت، سفری ویزے اور رہائشی اخراجات کیلئے دیا جائے گا۔یہ قرض 21 سے 45 سال کی عمر کے پاکستانی شہری حاصل کر نے کے اہل ہیں۔

یہ قرض حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ درخواست گزار کے پاس بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی کمپنی کا تصدیق شدہ نوکری کا لیٹر موجود ہو۔ قرض حاصل کرنے کیلئے درخواست گزار کو یہ وضاحت دینا ہو گی کہ وہ یہ رقم کہاں اور کس مقصد کیلئے استعمال کرے گا۔

یہ قرض پانچ سال کی مدت میں واپس کرنا ہو گا اور اس پر رائج الوقت شرحِ سود سے تین فیصد زیادہ سود ادا کرنا پڑے گا، یہ قرض درخواست گزار اور پاکستان میں اس کے کسی قریبی رشتہ دار کے نام پر مشترکہ طور پر دیا جائے گا، اس کا مطلب ہے کہ بیرون ملک جانے والے شخص کے خاندان کے کسی فرد کو ضامن بننا ہو گا۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ ، 14 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

محکمہ فشریز خیبر پختونخوا سے سر پلس ملازمین نکالنے کا فیصلہ، فہرست تیار

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا، 2ہزار کے قریب سرکاری پرائمری اسکولز کے پاس ذاتی عمارت نہ ہونے کا انکشاف

Mobeera Fatima

Leave a Comment