Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ڈی آئی خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ ، 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اسسٹنٹ کممشنر کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن میں خانوزئی لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کیلئے جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔

جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ تمام افراد کا تعلق قلعہ سیف اللہ بلوچستان سے بتایا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Related posts

شامی حکومت کا بشارالاسد کے حامیوں کیخلاف آپریشن ختم کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور سنگ میل عبور ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment