Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

موسم سرد اور خشک رہے گا ، کئی مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، برفباری اور دھند کے حوالے سے چ کی نئی پیشگوئی آ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ  بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، مری اور گلیات میں بارش اور برفباری ہوئی۔  شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سی دھند کی توقع ہے۔

گزشتہ روز لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ، قلات منفی 8 ، کالام منفی 6 ، کوئٹہ منفی 5 ، استور منفی 4 ، ہنزہ، دیر، مری، پارا چنار اور سکردو میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

سینکڑوں پاکستانیوں کو روزانہ مختلف ممالک سے ملک بدر کئے جانے کا انکشاف

Mobeera Fatima

فیض آباد دھرنے کا تیسرا روز، پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا

Mobeera Fatima

تھرپارکر ، 12 سیاح سیلابی ریلے میں پھنس گئے ، 11 کو بچا لیا گیا ، ایک جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment