Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکومت سے مذاکرات ختم کیے سیاسی جماعتوں سے نہیں، فیصل چودھری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت سے مذاکرات ختم کیے ہیں سیاسی جماعتوں سے نہیں۔

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے متعلق لاعلم ہوں۔ لیکن اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کسی نہ کسی صورت میں چلتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمت سیاسی انداز سے ہو گی اور ہماری سولوفلائیٹ نہیں ہو گی۔ ہم نے حکومت سے مذاکرات ختم کیے ہیں لیکن سیاسی جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں۔

فیصل چودھری نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام ختم ہو گا تو ہی ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کو اپنی رہائی سے مشروط نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات قانونی طور پر بوگس ہیں۔ اور ہم ذاتی مقاصد کے لیے سڑکوں پر نہیں آئیں گے۔ مولانا فضل الرحمان اور دیگر جماعتوں کے سربراہ بھی قائل ہیں کہ ملک میں آئین کی حکمرانی نہیں ہے۔

Related posts

تحریک انصاف نے 4 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ، 7 روز میں جواب طلب

Mobeera Fatima

پنجاب اور سندھ کے لیے 30 سے 35 فیصد پانی کی قلت کا انتباہ جاری کر دیا گیا، شیری رحمان

Mobeera Fatima

اسرائیل کی شکست علاقائی امن کے لیے ضروری ہے، سعد رفیق

Mobeera Fatima

Leave a Comment