Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملتان میں مرغی کی قیمت مزید بڑھ گئی

ملتا ن میں مرغی کی قیمت مزید بڑھ گئی، انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 225 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 398 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 412 روپے کلو ہوگیا ہے، لاہور میں بھی زندہ برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

لاہور میں سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 595 روپے کلو کی سطح پر برقرار ہے، زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو ہے۔

سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے اور انڈے 239 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہیں۔

Related posts

پاکستان میں ہاکی اور انٹرنیشنل سپورٹس سرگرمیوں کی بحالی کےلیے کوشاں

Mobeera Fatima

معروف بھارتی کامیڈین ذاکر خان بیمار، اسٹیج شوز سے دوری اختیار کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

امریکی نمائندگان کا خط پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت، 160 ارکان پارلیمنٹ کا وزیراعظم کو خط

Mobeera Fatima

Leave a Comment