Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، ا وکاڑہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، میانوالی، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

مری، گلیات اورگرد و نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ظاہرکی گئی ہے۔ جبکہ کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارش کی پیشگوئی ہے۔

Related posts

کراچی میں کل شام سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے، سردار سرفراز

Mobeera Fatima

سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ مزید موسلا دھار بارشوں کا امکان

Mobeera Fatima

آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کو شاندار قرار دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment