Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکراتی عمل 48 گھنٹوں میں بحال ہونے کا امکان

تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست کر دی۔

اسپیکر آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست پر سردار ایاز صادق نے جلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق تیسری باضابطہ ملاقات کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے اور مذاکراتی عمل اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں بحال ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے 2 ادوار ہو چکے ہیں ، تیسری بیٹھک میں پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کو تحریری طور پر مطالبات دینے کے امکانات ہیں۔

Related posts

پاکستان سے میچ کھیلوں یا شادی کروں؟ اولی اسٹون پریشان

Mobeera Fatima

پنجاب کے اساتذہ کیلئے خوشخبری، ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری

Mobeera Fatima

لگتا ہے روس جنگ بندی کے لیے تیار ہے، امریکی صدر

Mobeera Fatima

Leave a Comment