Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کے خلاف بھی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔ جبکہ فیصل جاوید کی طرف سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ آئی 9 میں 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related posts

ریئل ورلڈ فائٹ لیگ میں سنسنی خیز مقابلے منعقد

admin

بھارت کی ایک اور اچھی حرکت ، حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا

Mobeera Fatima

پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ

Mobeera Fatima

Leave a Comment