Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد، پشاور اور لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

لاہور، اسلام آباد: مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا۔

لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت 591 روپے کلو ہو گیا ہے، گوشت کے نرخوں میں 4 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔زندہ مرغی کی قیمت میں تین روپے کی کمی ہوئی ہے۔

لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 394 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ پرچون ریٹ 408 روپے ہے۔ لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

اسلام آباد میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت 420 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مرغی کے گوشت کا نرخ 666 روپے مقرر کیا گیا ہے، اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کے نرخوں میں 94 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

پشاور میں چکن کی فی کلو قیمت میں 2 روز کے دوران 60 روپے کی کمی ہوئی، سرکاری نرخنامے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 450 روپے مقرر کی گئی ہے،  2 روز قبل فی کلو زندہ مرغی 510 روپے میں فروخت کی جا رہی تھی۔

Related posts

نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی 5 لاکھ ، 78 ہزار اثاثوں کے مالک ، گھر ہے نہ کاروبار

Mobeera Fatima

ڈینٹل کالجوں کا 20 سال پرانا نصاب تبدیل کرنے کی منظوری

Mobeera Fatima

سی ایس ایس 2025 کا حتمی نتیجہ کب آئیگا؟ امیدواروں کیلئے اہم خبر آگئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment