Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسلام آباد، ایک دن میں مرغی کا گوشت 130 روپے سستا

اسلام آباد میں ایک ہی دن میں مرغی کا گوشت 130 روپے سستا ہو گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں مرغی کے گوشت کی قیمت 880 سے کم ہوکے 760 ہوگئی ہے، زندہ مرغی 450 سے کم ہوکر 375 روپے کلو ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران برائلر مرغی اور اس کے گوشت کی قیمت میں بہت بڑا اضافہ ہوگیا ہے، مختلف شہروں میں ریٹس بھی مختلف ہیں لیکن ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت 1000 روپے کلو سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 مقرر کیا گیا ہے، سرکاری نرخنامے میں پرچون ریٹ 411 روپے کلو ہے جبکہ برائلر گوشت کی قیمت 595 کی سطح پر برقرار ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے پر مستحکم ہے۔

Related posts

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ججز سنیارٹی لسٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

Mobeera Fatima

امریکا ، سمندری طوفان بیرل ٹیکساس اور لوزیانا سے ٹکرا گیا ، 7 افراد ہلاک ، 30 لاکھ بجلی سے محروم

Mobeera Fatima

پیپلز پارٹی لابیز کے خلاف حکومت کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

Leave a Comment