Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

جنوبی افریقا کے بیٹر ریسی وین ڈیر ڈوسن نے بھی پی ایس ایل کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا

پاکستان سپر لیگ کیلئے نامور غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے سائن اپ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، ایک اور غیر ملکی کرکٹر نے رجسٹریشن کروا لی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کیلئے جنوبی افریقہ کے ریسیی وین ڈیر ڈوسن نے بھی خود کو رجسٹرڈ کروا لیا ہے ، جنوبی افریقی اسٹار نے حال ہی میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں نہایت شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

گزشتہ دنوں انگلینڈ کے فاسٹ بائولر ڈیوڈ ویلی، جارح مزاج اوپنر جیسن رائے کے بعد ڈیوڈ ملان اور سیم کرن نے بھی پی ایس ایل کیلئے غیرملکی ڈرافٹس میں باضابطہ طور پر اپنا نام درج کروایا ہے۔

دیگر ممالک کے سرکردہ کھلاڑیوں میں سکندر رضا، ایلکس کیری، مستفیض الرحمان ،شکیب الحسن اورآسٹریلیا کے عثمان خواجہ کے نام کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔

Related posts

فیصل آباد: 9 مئی کیس، علی امین گنڈاپور کی ضمانت خارج

Mobeera Fatima

حکومت سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان جیلوں سےباہر آئیں گے، اپوزیشن لیڈر

Mobeera Fatima

رائٹ سائزنگ اقدامات، مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment