Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

بابر اعظم ٹیسٹ میں بدترین اوسط والےدوسرے بیٹر بن گئے

سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کی بلے سے حالیہ مشکلات جاری رہیں۔

ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی پر سابق کپتان آئوٹ ہونے سے قبل صرف چار رنز بنا سکے، بابراعظم اب ایک اور بدترین بیٹرزکی فہرست میں شامل ہو گئے۔

بابراعظم اب ٹیسٹ کرکٹ میں 2023 کے بعد ٹاپ 7 بلے بازوں میں (کم سے کم 15 اننگز) میں دوسری سب سے کم بیٹنگ اوسط کے حامل ہوگئے ہیں۔

سابق کپتان جو برسوں سے ملک کی بیٹنگ لائن اپ کا سنگ بنیاد رہے ہیں، طویل ترین فارمیٹ میں اپنی پرفارمنس کی وجہ سے خود کو تنقید کی زد میں پاتے ہیں۔

2023 کے آغاز کے بعد سے  سابق کپتان صرف 19.77 کی اوسط سے 356 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جس سے شائقین اور تجزیہ کار حیران رہ گئے ہیں۔

Related posts

چینی کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

چیمپئنز کپ میں اب تک کوئی تباہی مچا دینے والا فاسٹ باؤلر نظر نہیں آیا، وقار یونس

Mobeera Fatima

پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل کیوی بیٹر مارک چیپمین انجری کا شکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment