Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

قدرتی گیس کے ذخائر میں بڑی کمی ہو گئی، سوئی سدرن کمپنی

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ قدرتی گیس کے ذخائر میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ 7 سالوں میں ذخائر میں 465 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہوئی ہے،گیس کے ذخائر میں سالانہ کمی کی وجہ سے کمپنی کو گیس کی کمی کا سامنا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ قدرتی وسائل میں کمی کی وجہ سے طلب میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ 2017 اور 2018ء سے سوئی سدرن کو حاصل ہونے والی گیس کی فراہمی میں 40 فی صد تک کمی ہوئی ہے۔

گزشتہ سات سالوں کے دوران تقریباً 465 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت گھریلو صارفین کو ترجیح دی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن کے علاقوں میں گھریلو شعبے میں گیس لوڈ شیڈنگ نہیں کی جاتی۔

Related posts

مائیکروسوفٹ کے سسٹم میں خرابی، بینک، ائیر لائنز میں آئی ٹی شعبے بند، سینکڑوں پروازیں رک گئیں

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو جمع کرایا گیا ڈوزیئر ملکی معیشت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے

Mobeera Fatima

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Mobeera Fatima

Leave a Comment