ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا۔
16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمارمیں کہا گیا ہے کہ خا م تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60ہزار 113 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔
پیوستہ ہفتے میں خا م تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60ہزار 635 بیرل ریکارڈکی گئی تھی، 16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2697 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 3 فیصد زیادہ رہی، پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2631 ایم ایم سی ایف ڈی رہی تھی۔
اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خا م تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 29475، پی پی ایل 8731، پی او ایل 3716 اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1073 بیرل ریکارڈ کی گئی۔