Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کا جنوبی افریقہ کیخلاف زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا

شاہین آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف وسیم اکرم کا 48 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

آفریدی نے یہ سنگ میل 27 اننگز میں حاصل کیا، شاہین آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پچاس وکٹیں حاصل کرکے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے 25 اننگز میں 45 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں، فاسٹ باؤلر نے پہلے میچ میں ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دوسرے ایک روزہ میچ میں انہوں نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف آفریدی نے شاندار باؤلنگ کی اور چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، یاد رہے کہ وسیم اکرم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 31 اننگز کھیل کر 48 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

وسیم اکرم تیسرے نمبر پر تھے، اب ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی نے لے لی ہے۔

وقار یونس 43 اننگز میں 82 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ سعید اجمل 36 اننگز میں 65 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

Related posts

چکن کی قیمت کا تعین کرنے کیلئے ریگولیٹری میکانزم تشکیل دینےکا حکم

Mobeera Fatima

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کے ساتھ وہ ریلیف بھی دیا گیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا، ایے این پی

Mobeera Fatima

Leave a Comment