Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

افغانستان کے بائولر نوین الحق کے اوسان خطا ، 13 گیندوں کا اوور کرا ڈالا

افغانستان کے فاسٹ بائولر نوین الحق زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں لائن لینتھ بھول گئے اور 6 گیندوں کا اوور 13 گیندوں کا کرایا۔

زمبابوے اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

زمبابوے کی اننگز کے دوران افغان بائولر نوین الحق ایسی لائن لینتھ بھول گئے اور ایک اوور میں 6 وائیڈز اور ایک نو بال پھینکی ، نوین الحق کو اس اوور میں ایک وکٹ بھی ملی ، انہوں نے اس اوور میں 19 رنز دیے۔

زمبابوے نے 145 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ تاہم افغانستان نے سیریز کے باقی 2 میچ جیت کر زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز1-2 سے اپنے نام کر لی۔

Related posts

انٹرنیٹ 24 ستمبر تک ٹھیک کر لیا جائے گا ، وزارت آئی ٹی

Mobeera Fatima

این سی سی آئی اے نے محمد رضوان سے کیا کیا تفصیلات مانگیں؟ ہم نیوز نے سوالنامہ حاصل کر لیا

Mobeera Fatima

سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں معاوضے کا پیکیج دوگنا ، چیکس کی تقسیم آج سے شروع ہو جائیگی

Mobeera Fatima

Leave a Comment