Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسلام آباد میں شامی سفارتخانے نے نئی عبوری حکومت کا پرچم لہرا دیا

شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسلام آباد میں شامی سفارتخانے نے نئی عبوری حکومت کا پرچم لہرا دیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نیا پرچم امید، امن اور انقلاب کے نظریات کی علامت ہے۔ نئے پرچم میں تین سرخ ستارے شامی انقلاب کے نظریات کی نشاندہی کرتے ہیں۔

دوسری جانب شام کی نئی عبوری انتظامیہ نے ملک کی فضائی حدود کھول دی۔ جس کے بعد شامی فضائی حدود سے پروازوں کی آمد و رفت شروع ہو گئی ہے، اردن کے دارالحکومت امان سے بیروت کے لیے پہلی پرواز نے دمشق کے اوپر سے سفر کیا۔

بغداد، جدہ اور دیگر شہروں کے لیے بھی شامی فضائی حدود سے پروازیں گزریں۔ شام کی فضائی حدود ایک ہفتہ قبل بشارالاسد کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے بند کی گئی تھی۔

 

Related posts

پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

Mobeera Fatima

’’حد سے آگے بڑھنے کیلئے رکاوٹوں کو توڑنا ہوگا’’فخر زمان پھر میدان میں

Mobeera Fatima

انگلینڈ میں ٹرانسجینڈر خواتین کا ویمن فٹبال میں کھیلنا ممنوع قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment