Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

انتخابات میں دھاندلی، سپریم کورٹ نے تین درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پر خارج کردیں۔

عدالت نے دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردیں، درخواست گزار قیوم خان،محمود اختر نقوی اور میاں شبیر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
تینوں درخواست گزاروں نے 2024ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر درخواستیں دائر کی تھیں۔

دوسری جانب وکیل نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات میں دھاندلی کی درخواست پر سماعت سردیوں کی تعطیلات کے بعدمقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔

جس کے بعد عدالت نے بانیپی ٹی آئی کی عام انتخابات 2024 میں دھاندلی کے خلاف درخواست پر سماعت موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بینچ نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر پی ڈی ایم اے کا مون سون ہنگامی پلان پر عملدرآمد شروع

Mobeera Fatima

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

Mobeera Fatima

سعودی ائیر لائن نے حجاج کرام کیلئے ٹھنڈے احرام متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کر لیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment