Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سیلاب متاثرین کیلئے 21 لاکھ سے زائد گھر بنائے جائیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ سے زائد گھر بنائے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے اس بار پہلے سے زیادہ سیٹیں لیں۔ اور ہماری کوشش ہے کہ عوام کو سہولیات فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سندھ اسمبلی میں دوتہائی سے زائد سیٹیں ہیں۔ اور دوتہائی اکثریت ہونے کے باوجود اپوزیشن کی تجاویز کو دیکھتے ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ سے زائد گھر بنائے جائیں گے۔ جس میں سے 8 لاکھ گھر تعمیر ہو چکے ہیں اور یہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھر کے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ اور ملک میں دہشتگردی کی ایک اور لہر آئی ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان دہشتگردی سے زیادہ متاثر ہیں۔

Related posts

غزہ پر بمباری سے مزید 60 فلسطینی شہید ، حماس نے اسرائیلی ٹینک اڑا دیا ، 3 فوجی ہلاک

Mobeera Fatima

ٹرمپ نے روس کو یوکرین سے جنگ بندی کیلئے ڈیڈلائن دے دی

Mobeera Fatima

ہونڈا 125, ہونڈا 150 اور ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل خریدنے کی نئی اسکیم متعارف

Mobeera Fatima

Leave a Comment