Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

امن و امن کی صورتحال خراب ، حکومت دہشتگردوں کے بجائے پی ٹی آئی کے پیچھے لگی ہے ، اسد قیصر

تحریک انصاف کے رہنما  کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ رابطے میں ہیں، چاہتے ہیں کہ حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلائیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ابھی تک رابطہ نہیں ہوا، ہمارے جو مطالبات ہیں ان پر بات کریں گے۔ حکومت کی جانب سے کوئی جواب آتا ہے تو دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق جہدوجہد کر رہے ہیں ، پیپلز پارٹی 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک ہے۔ 15 دسمبر کو باغ ناران میں شہداء کے لیے تقریب ہو گی ، حکومت نے پر امن شہریوں پر گولیاں چلائیں۔

حکومت سیاسی کارکنوں کو دہشتگرد ڈیکلیئر کر رہی ہے، ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے جبکہ حکومت دہشتگردوں کے بجائے پی ٹی آئی کے پیچھے لگی ہے۔

پی ٹی رہنما نے مزید کہا کہ 26 ویں ترمیم غیرقانونی طور پر پاس کیا گیا، سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

Related posts

دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سعودی عرب میں شدید سردی کی نئی لہر داخل، شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان

Mobeera Fatima

اساتذہ اور طلبہ کے لیے بین الاقوامی آئی ٹی ٹریننگ اور سرٹیفکیشن حاصل کرنے کا موقع

Mobeera Fatima

Leave a Comment